Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سعودی عرب نے 4 اکتوبر سے عمرہ اور زیارت کی اجازت دے دی

کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ میں عمرے پر پابندی عائد کی گئی تھی

سعودی عرب نے 4 اکتوبر سے عمرہ اور زیارت کی اجازت دے دی۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو عمرہ اور زیارت کی اجازت ہوگی جب کہ عمرہ مرحلہ وار بحال کیا جائے گا۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ پہلے مرحلے میں شہریوں اور مملکت میں مقیم 6 ہزار افراد کو 4 اکتوبر سے عمرہ کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے جب کہ دوسرا مرحلہ 18 اکتوبر اور تیسرا مرحلہ یکم نومبر سےشروع ہوگا۔

چوتھے مرحلے میں عمرہ، زیارت اور نمازوں کی 100 فیصد اجازت ہو گی اور یہ اجازت اس وقت دی جائےگی جب متعلقہ حکام وبا کےخطرات ختم ہونےکا فیصلہ کرلیں گے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق اس وقت روزانہ کی بنیاد پر تعداد 20 ہزار معتمرین بڑھائی جائےگی جب کہ 60 ہزار افرادکو مسجدالحرام میں نماز اداکرنےکی اجازت ہوگی۔ خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ میں عمرے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.