Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شمالی وزیرستان میں بم دھماکہ، ایک سیکورٹی اہلکار شہید

شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق فورسز کی گاڑی جمعہ کی شب معمول کی گشت پرتھی کہ اس دوران عیدک گاوں کے قریب بنوں میرانشاہ مین روڈ پر اس پرریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا۔ بم حملے کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار منصور شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سپاہی عمر ،لانس نائک غفار  اور نائک آصف شامل ہیں۔زخمیوں کو میرانشاہ ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.