Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شوکت یوسفزئی نے اسفند یار ولی پر تہمت لگائی ، مگر ثابت نہ کر سکے،ثمر ہارون بلور ترجمان اے این پی

الزام تو لگا دیا مگر شوکت یوسفزئی ثبوت نہیں پیش کر سکے، عدالت نے فیصلہ اسفند یار ولی کے حق میں دیدیا، ترجمان اے این پی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان ثمر ہارون بلور نے سوموار کے روز نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر محنت خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے پختونوں کے سر کا سودا کیا ہے مگراس کے بعد نہ تو شوکت یوسفزئی نے عدالت میں کوئی ثبوت پیش کئے اور نہ ہی کوئی جواب داخل کیا جس پر آج معزز عدالت نے فیصلہ اسفند یار ولی کے حق میں سنایا ، ثمر ہارون بلور نے مزید کہا کہ اس پریس کانفرنس سے پہلے شوکت یوسفزئی کا ایک ویڈیو کلپ دیکھا جس میں انہوں نے ویڈیو میں اعظم ہوتی کا حوالہ دیا ، کسی کے ذاتی فیملی مسئلے کو سیاسی رنگ دینا انتہائی شرمناک بات ہے،انہوں نے کہا کہ شوکت یوسفزئی کے پاس دو ہی راستے تھے یا تو وہ خاموش رہتے یا پھر معافی مانگے ہم تو ابھی بھی شوکت یوسفزئی کو دعوت دیتے ہیں کہ اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ عدالت میں پیش کریں نہیں تو الزام لگاتے وقت اس بات کو بھی مد نظر رکھا کرے کہ حقیقت ہے بھی یا نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.