Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عامر کےریٹائرمنٹ اعلان کی تعریف نہیں کرسکتا’وسیم اکرم

ہم نےاگلےبرس آسٹریلیا ،انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریزکھیلنی ہے'وہاں عامرکی ضرورت ہوگی:سابق کپتان کا ردعمل

لاہور۔قومی ٹیم کےسابق کپتان وسیم اکرم نےفاسٹ باولرمحمد عامرکےریٹائرمنٹ کےفیصلےپرحیرانگی کا اظہارکرتےہوئےکہاہےکہ عامر کےریٹائرمنٹ اعلان کی تعریف نہیں کرسکتا’ہم نےاگلےبرس آسٹریلیا،انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریزکھیلنی ہے’وہاں عامر کی ضرورت ہوگی۔

ہفتہ کوایک بیان میں سابق کپتان وسیم اکرم نےمحمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ سےریٹائرمنٹ کے فیصلےپر ردعمل کا اظہارکرتےہوئے کہا کہ محمد عامرکا اعلان حیران کن ہےمیں اس فیصلےکی تعریف نہیں کرسکتا۔

انہوں نےکہاکہ فاسٹ باولرزکااصل امتحان ٹیسٹ کرکٹ ہےفاسٹ باولر27سال کی عمرمیں عروج کی جانب جاتےہیں’تاہم عامرنےریٹائرمنٹ کااعلان کردیا۔وسیم اکرم نےکہاکہ عامرکو پتہ ہوناچاہیئےتھا کہ اگلےایک سال میں پاکستان کو آسٹریلیا اورانگلینڈ سےٹیسٹ سیریزکھیلنی ہے، قومی ٹیم کو فاسٹ باولر کی ضرورت پڑےگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.