Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

لوئردیر: پولیس وین پر فائرنگ، اے ایس آئی شہید

لویر دیر: تحصیل منڈہ میں پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی نصیر خان شہید جبکہ ایک پولیس کانسٹیبل الطاف حسین شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق تھانہ منڈہ کی پولیس وین معمول کے مطابق جمعہ کی شب گشت پر تھی کہ غنم شاہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔  شہید پولیس افسر کی نماز جنازہ پولیس لائن تیمرگرہ میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈی پی او عبدالرشید، ایس پی انوسٹیگیشن وقارخان، ضلع کے جملہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز بشمول بڑی تعداد میں پولیس اہلکاران و افسران موجود تھے۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی جبکہ شہید کے جسد خاکی پر ڈی پی او لوئردیر کی جانب سے پھول رکھے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.