Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

محکمہ موسمیات نے ستمبر میں ملک بھر میں بارشوں کے بارے میں پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے ستمبر میں ملک بھر میں بارشوں کے بارے میں پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا میں ستمبر کے دوران معمول سے کم بارشیں ہوں گی  جبکہ پنجاب کے مون سون ریجن میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق ستمبر کے پہلے 15 دن زیادہ نم آلود رہیں گے. محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی پنجاب اور مشرقی سندھ میں بھی معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے، رواں ماہ آزاد جموں کشمیر میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی۔

ماہ ستمبر میں سندھ اور بلوچستان کے جنوبی حصوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا۔ 15 ستمبر کے بعد سندھ، بلوچستان میں یومیہ اوسط درجہ حرارت معمول سے بڑھ جائے گا۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں سے اب تک 48 افراد جاں بحق اور 67 زخمی ہوئے ہیں جبکہ کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد پانی کے ریلوں نے شہر کا حلیہ بدل دیا ہے، پانی کا بہاؤ اپنے ساتھ کنٹینر، کار، بسیں سب کھلونوں کی طرح بہا لے گیا، مختلف حادثات میں  25 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.