Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردان میں یونین کونسل منگاہ لاک ڈاؤن، پشاور میں ایک گلی قرنطینہ قرار

بلوچستان اور کراچی میں کورونا کے مزید کیسز، ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 335 ہو گئی

پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 335 ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز  کورونا وائرس سے 2 ہلاکتیں ہوئیں جن میں ایک مردان اور دوسری پشاور میں ہوئی۔

پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کینال ٹاؤن کی ایک گلی کو قرنطینہ قرار دے دیا ہے۔ ایسے میں پشاور میں حفاظتی اقدامات سخت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے کینال ٹاؤن کی ایک گلی کو قرنطینہ قرار دیا ہے کیونکہ جاں بحق ہونے والے شخص نے اس  گلی میں واقع ایک گھر میں قیام کیا تھا۔ضلعی انتظامیہ نے پولیس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گلی کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کیا جائے۔

دوسری جانب مردان میں کورونا وائرس کے مریض کے انتقال کے بعد یونین کونسل منگاہ کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے اور  یونین کونسل کے داخلی راستوں پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔ مردان کی ضلعی انتظامیہ کے حکام کے مطابق علاقے سے کسی کو باہر جانے اور باہر سے آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر مردان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والےکے اہل خانہ سمیت 25 افراد قرنطینہ مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہ لاک ڈاؤن کب تک جاری رہے گا، اس حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق کورونا وائرس سےبچاؤ کے لیے شہر میں 3 قرنطینہ مراکز قائم کردیے گئے ہیں۔ عبدالولی خان یونیورسٹی کا گارڈن کیمپس اور مین کیمپس سمیت  گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کو قرنطینہ مرکز قرار دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.