Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملک میں آج کورونا سے مزید 10 اموات، ہلاکتیں 128 ہوگئیں، مجموعی کیسز 6865تک جا پہنچے

پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک آج مزید 10 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 128 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 6865 تک پہنچ گئی۔ملک میں ہونے والی 128 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ سندھ میں 45 اور خیبرپختونخوا میں 42 ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 34 ، بلوچستان میں 3، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج بروز جمعرات ملک میں اب تک کورونا کے مزید 561کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 10 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔آج اب تک سندھ میں 340 کیسز 4 ہلاکتیں، پنجاب 216کیسز اور 6 ہلاکتیں، بلوچستان 5 جب کہ اسلام آباد سے مزید 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ

سندھ میں آج اب تک کورونا وائرس کے مزید 340 کیسز سامنے آئے ہیں اور 4 ہلاکتیں بھی ہوئیں ہیں جس کی تصدیق صوبائی ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کی۔مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2008 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 45 ہوگئی ہیں۔

پنجاب

پنجاب میں آج اب تک کورونا وائرس کے مزید 216 کیسز سامنے آئے ہیں اور 6 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے کی گئی ہے۔صوبے میں نئے کیسز اور ہلاکتوں کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3232 اور ہلاکتیں 34 ہوگئی ہیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق صوبے میں 701 زائرین، 1236 رائے ونڈ  میں تبلیغی ارکان، 91 قیدی اور  1204 عام شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں آج بروز جمعرات اب تک کورونا کے مزید 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 285 ہوگئی ہے جب کہ اب تک 3 افراد وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ادھر صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کورونا کے 140 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 5 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔اسلام آباد میں نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 145 ہوگئی ہے۔

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں بدھ کو 47 نئے کیسز اور 4 اموات سامنے آئیں جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی جب کیسز کی مجموعی تعداد 912 ہوگئی۔صوبے میں مزید 13 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جس کے بعد مہلک وائرس سے جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 191 ہوچکی ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے بدھ کو کورونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 46 ہوگئی ہے تاہم اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں بدھ کو کورونا کے مزید 3 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 237 ہو گئی۔دو نئے کیسز استور اور ایک نگر میں سامنے آیا جبکہ گلگت بلتستان میں زیر علاج مریضوں کی تعداد صرف 56 رہ گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.