Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نااہلی کیس: وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو دوبارہ نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو نااہلی کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس عامر فاورق نے وفاقی وزیر فیصل واوڈ کی نااہلی کے لیے میاں فیصل ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں فیصل واوڈا کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا تاہم الیکشن کمیشن اور وفاق کی جانب سے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل جہانگیر جدون نے عدالت کو بتایا کہ 7 ماہ گزرنے کے باوجود فیصل واوڈا کی جانب سے جواب جمع نہیں کرایا گیا.  الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا نااہلی کیس میں تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا جس میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں بھی فیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواستیں زیر التوا ہیں، 2 جون کو فیصل واوڈا کے وکیل نے درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کی، فیصل واوڈا نے موقف اپنایا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت درخواستیں غیرمؤثر ہوچکی ہیں، الیکشن کمیشن نے درخواستوں پر فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ الیکشن کمیشن کے جواب میں بتایا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں بھی درخواست زیرالتوا ہے۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیرفیصل واوڈا کو نااہلی کی درخواست پر دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.