Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی: مریم نواز پر مقدمہ درج کرلیا گیا

ن لیگ نے بھی مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دے دی

لاہور: نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی پر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز نیب لاہور کے دفتر کے باہر پیش آنے والے واقعے پر نیب حکام نے لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمے کی درخواست دی تھی جس پر تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ مقدمے میں مریم نواز، ان کے شوہر محمد صفدر  سمیت رانا ثنا اللہ، پرویز رشید، زبیر محمود، جاوید لطیف، دانیال عزیز اور پرویز ملک کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں 300 نامعلوم افراد سمیت 188 لیگی رہنماؤں اور کارکنان کو بھی نامزد کیا گیا ہے جب کہ مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت اور پولیس اہلکاروں پر  تشدد کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر میں بتایا گیا ہےکہ گزشتہ روز کے واقعے میں پتھراؤ کے دوران 13 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے مریم نواز کو اراضی کیس کے سلسلے میں طلب کیا تھا اور ان کی پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد بھی نیب دفتر کے باہر پہنچی جہاں پولیس اور لیگی کارکنان کے درمیان تصادم سے علاقہ میدان جنگ بن گیا جب کہ اس دوران پتھراؤ سے مریم نواز کی گاڑی شیشہ بھی ٹوٹ گیا۔

دوسری جانب ن لیگ نے بھی مختلف حکومتی عہدیداروں کے خلاگ مقدمے کے اندراج کے لیے تھانے میں درخواست دے دی . مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ مریم نواز پر لیزر گن سے قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.