Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم کے سابق معاونین تانیہ ایدروس اور ظفر مرزاکے استعفوں کی اصل وجوہات سامنے آگئیں

اسلام آباد: وزیراعظم کی سابق معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل تانیہ ایدروس کے استعفے کی اصل وجوہات سامنے آگئیں۔ ذرائع کے مطابق تانیہ ایدروس نے ڈیجیٹل پاکستان فاؤنڈیشن کے نام سے این جی او بنائی جسے سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) میں رجسٹرڈ کرایا گیا جب کہ این جی او کے ڈائریکٹرز میں جہانگیر ترین اور تانیہ ایدروس شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ فاؤنڈیشن کی فنڈنگ میں بے قاعدگیوں کے بھی الزامات سامنے آئے جس پر وزیراعظم عمران خان نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا اور تحقیقات کے دوران تانیہ ایدروس الزامات سے بری الزمہ نہ ہو سکیں۔  ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کو ڈیجیٹل بنانے کا منصوبہ تانیہ ایدروس کی این جی او کو ملا اور تانیہ کی تہری شہریت پر بھی کئی حلقوں کو تحفظات تھے۔ ذرائع کے مطابق تانیہ ایدروس پاکستان کے علاوہ کینیڈا اور سنگاپور کی شہریت بھی رکھتی ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ظفرمرزا نے استعفیٰ دیا نہیں بلکہ ان سے استعفیٰ لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ظفر مرزا نے بھارت سے خلاف ضابطہ ادویات درآمد کرنے میں کردار ادا کیا،  وزیراعظم کے حکم پر انکوائری کے دوران ظفر مرزا اور ایک مشیر کا نام آیا، اس کے علاوہ ظفر مرزا اسلام آباد کےاسپتالوں اور میڈیکل اداروں کےسربراہ تعینات کرنے میں  بھی ناکام رہے۔

 ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم ادویہ سازکمپنیوں کا ازخود قیمت بڑھانےکا اختیارختم کرنا چاہتے تھے لیکن ظفر مرزا نے ادویہ ساز کمپنیوں کا اختیار واپس لینےکی سمری واپس لے لی تھی، جس کے بعد وزیراعظم کےحکم پر کمپنیوں کا اختیار واپس لینےکی سمری دوبارہ منگوائی گئی۔ ذرائع کے مطابق ظفر مرزانےکابینہ اجلاس میں بھی ادویہ سازکمپنیوں کااختیارواپس لینےکی سمری کی مخالفت کی،وزیراعظم ادویات اسکینڈل کےبعد ظفرمرزا کوپہلے ہی ہٹاناچاہتے تھے لیکن کورونا وائرس کےباعث ایسا نہیں کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے معاونین خصوصی تانیہ ایدروس اور ظفر مرزا نے گزشتہ روز استعفے دیے جن میں انہوں نے اپنی دہری شہریت پر تنقید کو استعفے کی وجہ بتایا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.