Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان میں کورونا وائرس سے لوگوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری

پاکستان میں مزید 1132 نئے کیسز سے متاثرین ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد

پاکستان میں کورونا وائرس سے لوگوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس کے کیسز میں کچھ حد تک کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ ملک میں آنے والے نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار 745 ہوگئی جبکہ اموات 3 ہزار 962 تک پہنچ گئیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج (26 جون) کی صبح تک ملک میں کورونا وائرس کے مزید 1132 نئے کیسز اور 31 اموات سامنے آئیں۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کو 4 ماہ کا عرصہ مکمل ہوگیا ہے تاہم اس دوران 2 ماہ کیسز کی تعداد کم جبکہ 2 ماہ کافی زیادہ رہی۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 796 کیسز کا اضافہ ہوا۔ سرکاری اعداد و شمار بتانے کے لیے قائم پورٹل کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 796 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد مجموعی تعداد 71 ہزار 987 تک پہنچ گئی۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی 271 نئے کیسز کا اضافہ دیکھا گیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں ان نئے متاثرین کے بعد مجموعی کیسز 11 ہزار 981 تک پہنچ گئے۔

گلگت بلتستان

ادھر گلگت بلتستان میں کورونا وائرس نے مزید 33 افراد کو اپنا شکار بنایا۔اعداد و شمار کے مطابق مزید 33 افراد کے متاثر ہونے سے وہاں مجموعی کیسز کی تعداد 1365 سے بڑھ کر 1398 ہوگئی۔

آزاد کشمیر

ملک میں اس وائرس سے اب تک سب سے کم متاثر ہونے والے علاقے آزاد کشمیر میں مزید 32 افراد متاثر ہوئے۔ان افراد کے متاثر ہونے کے بعد آزاد کشمیر میں مجموعی کیسز کی تعداد 930 سے بڑھ کر 962 تک پہنچ گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.