Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان نے4ماہ بعد تمام پروازوں کےلیےاپنی فضائی حدود کھول دی

اب بھارتی ائیر لائنز بھی پاکستانی ائیراسپیس استعمال کرسکتی ہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی 

کراچی۔پاکستان نے4ماہ بعد تمام پروازوں کے لیےاپنی فضائی حدود کھول دی سول ایوی ایشن اتھارٹی نےاس حوالےسےنیانوٹم جاری کردیا جس میں پروازوں کےلیےتمام روٹس کھولےجانےکی اطلاع دی گئی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ابھی تک شمال سے جنوب اورجنوب سےشمال کےصرف تین روٹ کھلےتھےتاہم اب تمام روٹس پروازوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اب بھارتی ائیر لائنز بھی پاکستانی ائیراسپیس استعمال کرسکتی ہیں۔

یادرہےکہ27فروری کوپاکستانی حدود میں گھسنےوالےبھارتی طیارےکومارگرائےجانےکےبعد پاکستان اوربھارت کےدرمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا تھاجسکےبعد سےاسلام آباد،کراچی،لاہور،پشاور،کوئٹہ،ملتان،سکھر،سیالکوٹ سمیت کئی شہروں کےہوائی اڈوں سےپروازیں منسوخ کردی گئی تھیں جب کہ پاکستان نے غیر ملکی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بھی بند کردی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.