Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ڈیرہ اسمٰعیل خان میں فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے کرنل شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ٹانک کے قریب دہشت گردوں کی پناہ گاہ پرکارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی جبکہ سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں کرنل مجیب الرحمان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے بعد فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے جب کہ ان کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں سے مقابلے میں کرنل مجیب الرحمان بھی شہید ہوگئے، شہید کا تعلق ضلع استورکے علاقے بونجی سے ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.