Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کوہاٹ: بیوی شوہرکے ہاتھوں قتل، جواباً شوہر بھی سسرالیوں نے قتل کر دیا

کوہاٹ کے سب ڈویژن درہ آدم خیل میں گھریلو چپقلش کی بناء پر شوہر نے میکے بیٹھی ناراض بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، واردات کے بعد سسرالیوں نے ملزم کو پکڑ کر چاقو کے وار سے موت کے گھاٹ اتاردیا۔

کوہاٹ پولیس کے مطابق گزشتہ شب سب ڈویژن درہ آدم خیل کے علاقے سنی خیل میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات کے نتیجے میں شوہر دلاور سکنہ ٹنڈی کلہ شیراکی نے خاتون کا روپ دھار کر سسرال جا کر مبینہ طور پر میکے میں بیٹھی ناراض اپنی جواں سال بیوی کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا جبکہ فائرنگ کی زدمیں آ کر بیوی کی 5 سالہ چھوٹی بہن بھی زخمی ہوئی۔

پولیس کے مطابق ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہاٹ میں لائی گئی دونوں لاشوں کی پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کے مطابق مقتولہ خاتون گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی ہے جبکہ مقتول شوہر دلاور کے جسم پر چاقو کے ضربات پائے گئے جس سے اندازہ لگتا ہے کہ مبینہ طور پر مقتول ملزم پر سسرال والوں نے جوابی کارروائی کی ہے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد دونوں جاں بحق میاں بیوی کی لاشیں لواحقین کے حوالے کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.