Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کوہاٹ: ناجائز تعلقات کے مطالبے پرنوجوان قتل

کوہاٹ کے نواحی علاقے گمبٹ میں مبینہ طورپرناجائز تعلقات استوار کرنے اور حراساں کرنے پرفٹ بال کے مقامی نوجوان کھلاڑی کو ذبح کرکے موت کے گھاٹ اْتاردیا گیا۔

پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم اور مقامی یونیورسٹی کے طالب علم کو اس کے دو بھائیوں سمیت گرفتار کرکے آلہ قتل برآمدکرلیا۔پولیس کے مطابق گمبٹ کے علاقے خدرخیل کے رہائشی اور فٹ بال کے مقامی کھلاڑی عاطف الرحمٰن کو چارروزقبل چھری سے ذبح کرکے موت کے گھاٹ اْتاردینے کے بعد قاتلوں نے مقتول کی نعش کو پٹرول چھڑک کر جلادیاتھا۔

پولیس تھانہ گمبٹ نے قتل کی اس لرزہ خیز واردات میں ملوث تینوں ملزمان بھائی عبید‘ عرفان اور ندیم  کو چندگھنٹوں بعد ہی حراست میں لے لیا جنہوں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ مقتول عاطف الرحمٰن ملزم عبیدکو ناجائزتعلقات استوار کرنے کے لیے تنگ کرتا تھا۔کئی بار مقتول اور اْس کے گھروالوں کی سمجھانے کوشش کی لیکن وہ اپنی حرکتوں سے بازنہیں آیا۔

وقوعہ کے روزمقتول عاطف کوبہانے سے بلاکر اْس کے ہاتھ باندھنے کے بعد چھری کے وار کرکے اْسے زخمی کیا اوربعدازاں ذبح کرکے مقتول کی لاش کو پٹرول چھڑک کر جلادیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان مقتول کی لاش کو ایک خالی دکان میں ٹھکانے لگانے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے تاہم پولیس نے چندگھنٹوں بعدہی تینوں ملزم بھائیوں کو گرفتارکرلیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.