Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

75یوم کےدوران پی ٹی آئی نےمہنگائی میں بےتحاشا اضافہ کرکےغریب لوگوں کاکچومر نکال دیا،امیر مقام

موجودہ حکومت ملک کی تاریخ میں ایک ناکام ترین حکومت ہے جو عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں بُری طرح ناکام ہو رہی ہے،سابق وفاقی وزیر

صوابی۔پاکستان مسلم لیگ (ن )صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر اور سابق وفاقی وزیر انجینئرامیر مقام نے عوامی مینڈیٹ،انصاف اور تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آنےوالی پی ٹی آئی کی حکومت کو ناکام ترین حکومت قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ 75یوم کے دوران پی ٹی آئی کے حکمرانوں نے ملک کے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ کر کے غریب لوگوں کا کچومر نکال دیا ۔

اور یہ ملک کی تاریخ میں ایک ناکام ترین حکومت ہےجوعوام کےبنیادی مسائل حل کرنے میں بُری طرح ناکام ہورہی ہے.

صوابی کے مختصر دورے کےدوران پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں سےگفتگو کرتےہوئےانجینئر امیرمقام نےکہا کہ حکومت عملی کارکر دگی دکھانے کی بجائےمخالفین کو نشانہ بناکر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں عوام کےدلوں کی دھڑکن اورہردلعزیز رہنماوسابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی بےگناہی بہت جلد سامنےآجائےگی اوروہ اللہ پاک کےفضل وکرم سےپاکستانی عوام کےسامنے سرخرو ہونگے۔

انہوں نےتحریک انصاف کی خاتون رکن قومی اسمبلی عاصمہ حدید کی اسرائیل دوستی کےحوالے سےموقف پورےعالم اسلام اورخصوصاً پاکستان کےمسلمانوں کےجذبات کو مجروح کرنےکےمترادف قراردیتے ہوئےکہاکہ پی ٹی آئی حکومت سےقبل مولانافضل الرحمن نے عمران خان کےحوالےسےجوباتیں کی تھی وہ آج سچ اوردرست ثابت ہورہےہیں بدترین مہنگائی اوربد امنی نےغریب لوگوں کی کمرتوڑ دی ہے۔ سرکار تبدیلی سے پاکستان کے عوام بد ظن ہو چکے ہیں ملک کے عوام ایک بار پھر میاں نواز شریف کی راہ دیکھ رہے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.