Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

90دنوں میں ریلوےکی آمدنی میں2ارب روپےکا اضافہ ہواہے.وزیرریلوے شیخ رشید

عمران خان کو اناڑی کہنےوالےکچھ دن اورصبر کرلیں.شیخ رشید

لاہور:وزیر ریلوےشیخ رشید احمد کاکہنا ہےکہ جو لوگ عمران خان کو کھلاڑی کی بجائےاناڑی کہہ رہےہیں وہ کچھ دن اورصبر کرلیں۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کےدوران شیخ رشید نےکہاکہ100روزمیں10ٹرینیں چلا کراپنا وعدہ پوراکردیا،اب خراب پٹڑیوں اورخراب بوگیوں کی مرمت شروع کررہےہیں،ٹرین کےذریعے سیاحت کو فروغ دینےپرتوجہ دی ہے،سیاحت کیلیےریلوےمیں3 ٹورسٹ ٹرینیں چلارہے ہیں۔شیخ رشید نےکہاکہ90دنوں میں ریلوے کی آمدنی میں 2ارب روپے کا اضافہ ہواہے،ریلوےمیں ایک ارب روپےکےغیرضروری اخراجات میں کمی کی ہےریزوریشن اوقات بڑھانےسےریلوےکی آمدنی20 فیصد بڑھی ہے،7 ڈویڑنل شہروں کے اسٹیشنز پر24 گھنٹےریزرویشن کی جائے گی،بغیر ٹکٹ مسافرکیساتھ پولیس یاریلوےعملہ بھی ہواتو ملازمت سےنکال دیاجائے گا۔

وفاقی وزیرنےکہاکہ جس وزیراعظم کو6ارب روپےروزکاسود دیناپڑےاس کوکیسے نیند آسکتی ہے،دنیابھرکےسکھ آج عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمرباجوہ کی وجہ سےپاکستان کومحسن مان رہاہے،جوعمران خان کوکھلاڑی کی بجائےاناڑی کہہ رہےہیں وہ کچھ دن اورصبر کرلیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.