Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad
براؤزنگ زمرہ

کشمیر

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 5 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے اضلاع شوپیاں اور پلوامہ میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 5 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ جنت نظیر وادی کے ضلع شوپیاں کے علاقے درچ میں قابض بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔ چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔ بزرگوں اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے…

آزادکشمیر میں تیندوے کے مبینہ حملے میں 2 بھائی جاں بحق ہوگئے

نیلم:  آزادکشمیر میں تیندوے کے مبینہ حملے میں 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق واقعہ  پالڑی شاہ کوٹ میں پیش آیا جہاں دونوں بھائی قریبی جنگل میں جلانےکے لیے لکڑیاں اکٹھی کر رہے تھےکہ  مبینہ طور پر تیندوے نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دونوں بھائی جاں بحق ہوگئے۔ تیندوے کے حملے میں جاں بحق منیر اور امجد کی عمریں 16 اور 20 سال تھیں، دونوں بھائیوں کی لاشیں ضلعی ہیڈ کوارٹر…

آج دنیا بھر میں بابائے حریت سید علی گیلانی کی پہلی برسی منائی جارہی ہے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) لائن آف کنڑول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری بابائے حریت سید علی گیلانی کی پہلی برسی منا رہے ہیں۔سید علی شاہ گیلانی 29 ستمبر 1929 میں نہر زنیہ گیر کے قریب بانڈی پورہ کے گاؤں زرمنز میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم سوپور سے حاصل کی بعد میں انہوں نے اعلی تعلیم کےلئے اورینٹل کالج لاہور میں داخلہ لیا۔ وہ 1949 میں جماعت اسلامی میں شامل ہوئے۔1961 میں علی گیلانی سرکاری…

پاکستان کی مسلح افواج بہادر کشمیری عوام کیساتھ کھڑی ہیں، پاک فوج

راولپنڈی( ویب ڈیسک)پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج بہادر کشمیری عوام کیساتھ کھڑی ہیں۔ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کی حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔ کشمیریوں کے خلاف 1095 دن کا بدترین محاصرہ اور وحشیانہ مظالم کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ پاک فوج کی جانب…