Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ترقی کی بنیاد صرف بہتر طرز حکمرانی ہےاورحکومت شفاف ہوئی تو ملک تیزی سے ترقی کرےگا۔وزیراعظم

دبئی: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ ترقی کی بنیاد صرف بہترطرزحکمرانی ہےاورحکومت شفاف ہوئی تو ملک تیزی سےترقی کرے گا۔

دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم عمران خان کاکہناتھاکہ خوشی ہےکہ اسلامی دنیامیں بھی اسطرح کی کانفرنس ہورہی ہے،60کی دہائی میں پاکستان تیزی سےترقی کررہاتھا اوریو اےای کی ایئرلائن کو پی آئی اےنےمعاونت فراہم کی لیکن بدقسمتی سے پاکستان ترقی کی رفتار برقرار نہیں رکھ سکا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے شرکاء کو بتانا چاہتا ہوں کہ کرکٹ سے سیاست میں کیسے آیا، یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ میں پاکستان کے لیے کیا چاہتا ہوں، میری والدہ کا انتقال کینسر کے باعث ہوا تو احساس ہوا پاکستان میں کینسرکا کوئی اسپتال نہیں، کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اسپتال بنانے پرتوجہ دی جب کہ ہم خیرات میں بہت آگے اور ٹیکس دینے میں بہت پیچھے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ جب لوگ اتنے اچھے ہیں توٹیکس کیوں اد انہیں کرتے کیوں کہ ماضی میں ٹیکس حکمرانوں کی عیاشیوں پرخرچ ہوتے رہے اور اسی لیے لوگ ماضی کی حکومتوں پراعتماد نہیں کرتے تھے اور ٹیکس نہیں دیتے تھے ، کرپشن سے ٹیکس کا پیسا چوری ہوتا ہے اس لیے اصلاحات مشکل ہیں مگر ضروری ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترقی کی بنیاد صرف بہتر طرز حکمرانی ہے، حکومت شفاف ہوئی تو ملک تیزی سے ترقی کرے گا، معاشی اصلاحات سے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں لہذا دیگر سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا یہ موقع ضائع نہ کریں اور پاکستان میں سیاحت کے سب سے زیادہ مواقع ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے پاکستان سے تعاون کو سراہتے ہیں اور ہم مالیاتی خسارہ کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.