Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان کسٹمز کاطورخم بارڈر پرتجارت کےفروغ کےلئےآپریشنزمیں تیزی

طورخم بارڈر کےذریعےافغانستان کےساتھ تجارتی حجم میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے، چیئر مین ایف بی آر

اسلام آباد۔پاکستان کسٹمز نےطورخم بارڈر پرتجارت کےفروغ کےلئےآپریشنزتیزکردیئے۔جمعہ کوجاری اعلامیہ کےمطابق وزیراعظم کےاحکامات کی تعمیل میں پاکستان کسٹمزنےطورخم بارڈر پراضافی سٹاف تعینات کردیا ہے۔

چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی کےمطابق طورخم بارڈرکےذریعےافغانستان کےساتھ تجارتی حجم میں کئی گنااضافہ کیاجاسکتاہے۔انہوں نےکہاکہ بارہ ہزارمسافرروزانہ کی بنیاد پرطورخم بارڈر سےگزرتےہیں،طورخم بارڈرپرکسٹمزکلیرینس کےلئےعملہ تین شفٹزمیں کام کرےگا۔اعلامیہ کےمطابق چوبیس گھنٹہ آپریشنز کوجلد شروع کردیاجائےگاجسکا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.