Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

تربت: ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ، کیپٹن سمیت 4 جوان شہید

کامبنگ آپریشن کے دوران ایف سی بلوچستان کے اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے میں افسر سمیت 4 جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی اہلکار بلوچستان میں ہوشاب اور تربت کے درمیانی علاقے میں کامبگ آپریشن میں مصروف تھے کہ اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں افسر سمیت 4 اہلکار شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں کیپٹن عاقب جاوید، سپاہی نادر، سپاہی حفیظ اللہ اور سپاہی عاطف الطاف شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.