Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بلوچستان:کامبنگ آپریشن کےدوران دہشتگردوں کےحملےمیں افسر سمیت 4جوان شہید۔آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔کامبنگ آپریشن کے دوران ایف سی بلوچستان کے اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے میں افسر سمیت 4 جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق ایف سی اہلکاربلوچستان میں ہوشاب اورتربت کےدرمیانی علاقےمیں کامبنگ آپریشن میں مصروف تھے کہ اس دوران دہشت گردوں نےفائرنگ کردی جس کےنتیجےمیں افسرسمیت 4 اہلکارشہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکےمطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سےشہید ہونےوالوں میں کیپٹن عاقب جاوید،سپاہی نادر،سپاہی حفیظ اللہ اورسپاہی عاطف الطاف شامل ہیں۔

میجرجنرل آصف غفورنےکہاکہ شمالی وزیرستان اوربلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت خطےمیں امن کےلیےپاکستان کی قربانیاں ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنےکہاکہ سیکیورٹی فورسز کی کوششوں سےقبائلی علاقوں کی صورت حال بہترہوئی،اب توجہ سرحدی صورت حال بہترکرنےپرمرکوز ہے۔

میجرجنرل آصف غفورنےمزید بتایاکہ دشمن عناصربلوچستان کو غیرمستحکم کرناچاہتےہیں لیکن ان کی یہ کوشش انشاءاللہ ناکام ہوگی۔

شمالی وزیرستان میں بھی سرحد پار سے دہشت گردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے پاک فوج کے 6 جوانوں کو شہید کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.