Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتےکےایس ای100انڈیکس 300سےزائد پوائنٹس گھٹ گیا

مندی کےسبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے110ارب روپےڈوب گئےاورسرمائےکامجموعی حجم65کھرب روپےسےگھٹ کر64کھرب روپے کی سطح پرآگیا

کراچی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتےکاروباری اتارچڑھائو کاشکارہونےکےبعد مندی کی لپیٹ میں رہی ،کےایس ای100انڈیکس 300سے زائد پوائنٹس گھٹ گیاجس سےانڈیکس32400پوائنٹس کی سطح سےکم ہوکر32100پوائنٹس پربند ہوا،مندی کےسبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے110ارب روپےڈوب گئےاورسرمائےکا مجموعی حجم 65کھرب روپے سےگھٹ کر64کھرب روپےکی سطح پرآگیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںگذشتہ ہفتے2دن مندی رہی جس سےانڈیکس657.61پوائنٹس لوزکرگیا تاہم3دن تیزی سےانڈیکس نے 302.11پوائنٹس ریکور کئے اس طرح اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر مندی کا ڈیرارہا۔

گذشتہ ہفتےملکی زرمبادلہ کےذخائرمیں کمی،سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال،عالمی سست روی کےباعث پاکستانی معیشت کے متاثرہونےاورسونےکی قیمت میں اضافےجیسی خبروں سےسرمایہ کاروں تذبذب کاشکاررہےاورانہوں نےنہ صرف مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری سےگریزکیا بلکہ منافع کی خاطربعض اسٹاکٹس میں فروخت کوبھی ترجیح دی اسی سبب مارکیٹ گذشتہ ہفتےقابل ذکرکارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتےکےایس ای100انڈیکس میں355.50پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سےانڈیکس32458.77پوائنٹس سےکم ہوکر32103.27پوائنٹس ہوگیااسی طرح112.2پوائنٹس کی کمی سےکےایس ای30انڈیکس15395.59پوائنٹس سےکم ہو کر15283.39پوائنٹس ہوگیا

جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 23815.76پوائنٹس سے گھٹ کر23409.47پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب10ارب68کروڑ76لاکھ 22ہزار295روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 65کھرب75ارب25کروڑ17لاکھ24ہزار926روپےسےگھٹ کر64کھرب64ارب56کروڑ41لاکھ2ہزار631روپےرہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کےدوران ایک موقع پرانڈیکس32765.08پوائنٹس کی بلند سطح کوچھوگیاتھا تاہم مندی کےاثرات غالب آنےسے انڈیکس ایک موقع پر32031.37پوائنٹس کی کم سطح پر بھی دیکھا گیا تھا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ3ارب روپے مالیت کے9کروڑ71لاکھ18ہزار حصص کے سودےہوئےجبکہ کم سےکم1ارب روپےمالیت کے4کروڑ47لاکھ2ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتےمجموعی طورپر1573کمپنیوں کا کاروبارہوا جس میں سے598کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،860میں کمی اور115کمپنیوں کےحصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبارکےلحاظ سےمیپل لیف،ٹی آرجی پاک لمیٹڈ،پاک الیکٹرون ،انٹراسٹیل لمیٹڈ ،ڈی جی کےسیمنٹ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ،حبیب بینک،سوئی نادرن گیس،کےالیکٹرک لمیٹڈ ،لوٹےکیمیکل ،بینک آف پنجاب ،ورلڈ کال ٹیلی کام،ایگری ٹیک لمیٹڈ ،فوجی فوڈز لمیٹڈ،فوجی فرٹیلائزراورآئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ سرفہرست رہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.