Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آئی ایم ایف کےپروگرام میں جانےکےبعد خرابیاں پیدا ہونا شروع ہوئیں۔اسد عمر

اسلام آباد۔سابق وزیرخزانہ اورپاکستان تحریک انصاف کےسینئررہنما اسد عمرکاکہنا ہےکہ عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کےپروگرام میں جانےکےبعد خرابیاں پیدا ہونا شروع ہوئیں۔

پاکستان تحریک انصاف کےرکن قومی اسمبلی اسد عمرکا ایک تقریب سےخطاب میں کہناتھاکہ آئی ایم ایف پروگرام میں چلےگئے،اگر نہ جاتے تو بہتر تھا۔

انہوں نےکہا کہ سال کےوسط میں عالمی مارکیٹ کے حالات بھی ایمرجنگ مارکیٹ کے لیے ساز گار تھے اور آئی ایم ایف کے بغیر معاملات بہتر ہو رہے تھے لیکن آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے اعلان کے بعد خرابیاں پیدا ہونا شروع ہوئیں۔

ان کاکہناتھاکہ پانڈا بانڈ سکوک پرکام ہورہاتھالیکن آئی ایم ایف معاہدےکےبعد اسےمؤخرکرنا پڑا،پاکستانی معیشت کومکمل طورپربدلنےکاموقع سینسر کیا گیا۔

سابق وزیرخزانہ نےکہاکہ وزیراعظم عمران خان کوساری صورتحال بتائی کیونکہ فیصلہ انہیں کرناتھا۔اسد عمرنےبتایا کہ وزیراعظم نےکہا میں رسک لینےوالا بندہ ہوں لیکن سب کہہ رہےہیں کہ پروگرام لیناہوگا۔

رکن قومی اسمبلی نےفیڈرل بورڈ آف ریوینیو(ایف بی آر)کےپورے انتظام کو کینسرزدہ قرار دیتےہوئےکہاکہ ملکی ترقی کےلئےآئندہ نسلوں کی خوشحالی کے فیصلے کرنا ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ قوم نے کرنا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ قوم کی خوشحالی کے فیصلوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اشرافیہ کو اس ملک پر اعتماد کرنا ہو گا، اور این ایف سی کا ماڈل آئینی ترمیم سے بدلنا ہوگا۔

اسد عمرنےکہا کہ اگر معاشی فیصلے 2023 کے الیکشن کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے تو حالات 2018 جیسے ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کےرہنمااورسابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکےحوالےگفتگوکرتےہوئےانہوں نےکہاکہ روپے کو مصنوعی طاقت دینےپراسحاق ڈار کو الزام نہ دیں یہ کام ہرحکمران نےکیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.