Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغانستان: ڈرون حملہ، طالبان کمانڈر سمیت 40 شہری ہلاک

کابل: افغان صوبے ہرات میں غیرملکی فورسز کے ڈرون حملے کے نتیجے میں طالبان کمانڈر ملا رسول اپنے 30 سے زائد ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے ہیں۔  گزشتہ روز بدھ کی شام چار بجے غیر ملکی فورسز کے چار ڈرون طیاروں نے مختلف گھروں کو نشانہ بنایا جس میں خواتین اور بچوں سمیت 40 شہری بھی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ دوسری جانب مقامی حکومتی حکام کی جانب سے اس حملے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

مقامی اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دس افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دے دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.