Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پی ایس ایل: ہاشم آملہ پشاور زلمی سے منسلک ہوگئے

پاکستان سُپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں شامل فرنچائزز اپنے سٹاف اور ٹیموں کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے چاہنے والوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ جنوبی افریقا کے بیٹنگ لیجنڈ ہاشم آملہ نے پی ایس ایل فائیو کے لیے بطور بیٹنگ مینٹور زلمی سے معاہدہ کر لیا ہے۔ زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ہاشم آملہ کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ڈگ آؤٹ میں موجودگی سے نئے ٹیلنٹ کو بہت فائدہ ہو گا اور کھلاڑیوں کو بیٹنگ کے گُر سیکھنے کو ملیں گے۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ ہاشم آملہ لیجنڈ بلے باز اور دنیائے کرکٹ کا بڑا نام ہیں، انہیں زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہاشم آملہ نے 124 ٹیسٹ، 181 ون ڈے اور 44 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی نے پانچویں سیزن کے لیے اپنی کٹ اور ترانے کا ٹیزر بھی جاری کردیا ہے۔ پشاور زلمی کے شعبہ میڈیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پشاور زلمی نے ٹیم کی کٹ کے ساتھ ساتھ ترانے کا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا جس پر مداحوں کے جوش و خروش بھی اضافہ ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.