Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پی ایس ایل5: افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں تین وکٹوں سے شکست ہوگئی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپئن کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا دیا تھا جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اعظم خان نے 33 گیندوں پر 59 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ جیسن روئے بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔ شین واٹسن 15 اور احمد شپزاد نے 7 رنز بنائے۔ کوئنٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفرازاحمد احمد 21 اور محمد نواز 23 رنز بنا سکے۔ محمد موسیٰ نے 3، عاقف جاوید، فہیم اشرف اور عماد بٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے ڈیوڈ میلان 64 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ کولن منرو میچ کی پہلی ہی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ لوک رونکی 23 اور حسین طلعت نے 19 رنز بنائے۔ کولن انگرام 6، آصف علی 19، شاداب خان8 اور فہیم اشرف نے 20 رنز بنائے۔

محمد موسیٰ اور عماد بٹ کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ محمد حسنین نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ بین کٹنگ نے3، سہیل خان 2 اور محمد نواز ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

پی ایس ایل فائیو 2020 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی اور اعلیٰ حکام پانچوں فرنچائز کے کپتانوں، شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد اور ہزاروں شائقین بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.