Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سعودی حکومت نے رواں سال حج کے لیے اہم اعلان کر دیا

سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال مملکت میں  مقیم افرادہی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کورونا کے باعث حج کے شرکاء کی تعداد محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت کا بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب میں قیام پذیر مختلف ملکوں کے شہری بھی حج کرسکیں گے اور حج کے دوران بھی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزرات کے مطابق دوران حج عازمین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے  لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے گا تاکہ انسانی جان کے تحفظ سے متعلق اسلامی شریعت کے مقاصد پورے کیے جاسکیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث 1300 سے زائد افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار سے زائد ہے۔وہیں دوسری جانب سعودی حکومت نے کورونا کے باعث لاک ڈاؤن بھی 22 جون سے ختم کردیا ہے جس کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.