Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور: توہین رسالت کا مبینہ ملزم جج کے سامنے قتل کر دیا گیا

پشاور میں توہین رسالت کے مبینہ ملزم کو عدالت میں جج کے سامنے گولی مار دی گئی۔ فائرنگ سے توہین رسالت کا مبینہ ملزم موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ ایڈیشنل سیشن جج شوکت اللہ کی عدالت میں پیش آیا، فائرنگ کے موقع پر جج شوکت اللہ عدالت میں موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے پولیس اہلکار سے پستول چھین کر فائرنگ کی۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت طاہر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ سی سی پی او کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا یے، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.