Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

راجن پور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 5 دہشت گرد ہلاک

پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی یونٹ (سی ٹی ڈی) نے راجن پور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 5 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق راجن پور انڈس ہائی وے کے قریب عربی ٹبہ میں سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے پانچ مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا،  ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 10 سے 15 کلو گرام وزنی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

ادھر بی ڈی ایس انچارج غلام عباس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنایا جو ریموٹ کٹنرول تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.