Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عیدالاضحیٰ کے بعد کورونا کیسز میں اضافے کا امکان نہیں، ماہرین

پشاور:ماہرین نے عیدالفطر کی طرح عیدالاضحیٰ پر بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وائرس سے بڑے تعداد میں لوگ صحتیاب ہوگئے ہیں اور ان میں قوت مدافعت پیدا ہوگئی ہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے پروفیسر خالد محمود کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کے بعد کورونا کیسز میں اضافے کا امکان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ، عیدالفطر سے تھوری مختلف ہے کیونکہ میں سماجی رابطے، خریداری اور مبارکباد دینا اتنا عام نہیں ہے۔

ماہر کا کہنا تھا کہ گرم اور مرطوب موسم اور ان لوگوں میں جو کورونا وائرس سے شفایاب ہوگئے ہیں قوت مدافعت معاشرے میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ابھی تک واضح ہے کہ صحتیاب ہونے والے افراد اس وائرس سے حاصل مدافعت کی وجہ سے دوبارہ متاثر نہیں ہورہے اور یہی صورتحال خسرہ اور دیگر وائرل بیماریوں کے کیس کے ساتھ بھی ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ کہا کہ صحتیاب مریضوں میں یہ مدافعت کتنے عرصے تک رہتی ہے یہ معلوم نہیں لہٰذا ویکسین کی تیاری کے لیے دوڑ جاری ہے۔

پروفیسر خالد کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر کوئی ٹھوس اعداد و شمار دستیاب نہیں لیکن ایک اندازے کے مطابق 20 سے 30 فیصد انفیکشن کا شکار آبادی کو کورونا وائرس تھا لیکن مدافعت کی وجہ سے ان کا دوبارہ انفیکشن کا شکار ہونے کا امکان نہیں تھا۔

علاوہ ازیں خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ضیاالحق کا کہنا تھا کہ وائرس کے کیسز کمی کی طرف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم اب اس کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں کہ کس طرح اس سے بچا جائے اور کیسے سب انتظام کیا جائے’۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.