Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سوات میں نجی تعلیمی ادارے کھل گئے

پولیس نے تحصیل کبل اور بریکوٹ میں سکولوں پر چھاپے مارے

سوات میں پانچ ماہ بعد نجی تعلیمی ادارے کھل گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے سکول بند رکھنے کے اعلانات کے باوجود پرائیوئٹ سکولز مینجمینٹ اتھارٹی نے سکولز کھول کر حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔

پولیس نے تحصیل کبل اور بریکوٹ میں سکولوں پر چھاپے مارے اور کئی سکول پرنسپلز کو گرفتار کرلیا۔ صدر پرائیوٹ سکول ایسوسی سوات کا کہنا ہے کہ سکول صرف ہم نے نہیں کھلے پورے پاکستان میں نجی سکول کھل گئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بچوں کا قیمتی وقت مزید ضائع نہیں ہونے دینگے۔

یاد رہے کہ آل پاکستان پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشنز نے ستمبر میں سکولز کھولنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے 15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے پاکستان میں مارچ میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد تمام نجی اور سرکاری اداروں کو بند کردیا گیا تھا جو تاحال نہیں کھولے جاسکے جبکہ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے 15 ستمبر کو ملک کے سکول، کالج اور جامعات کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.