Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نوشہرہ: پولیس نے پانچ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

بچی سے زیادتی اور اسے قتل کرنے والا ملزم بچی کا پڑوسی ہے

نوشہرہ: پولیس نے پانچ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نوشہرہ نجم الحسنین کے مطابق بچی سے زیادتی اور اسے قتل کرنے والا ملزم بچی کا پڑوسی ہے جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

ڈی پی او کے مطابق ملزم کی عمر 18سال ہے اور دوران تفتیش اس نے بتایا کہ زیادتی کے بعد شناخت کے ڈر سے اس نے بچی کو قتل کیا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ بچی کی تلاش میں ملزم بھی رشتے داروں کے ساتھ ساتھ تھا، ملزم کےکپڑے اور دیگر شواہد فرانزک لیب بھجوا دیےگئے ہیں۔ ڈی پی او نے مزید بتایا کہ 5 سال کی بچی کی لاش 2 دن قبل ملی تھی اس کی میڈیکل اورپوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ  نوشہرہ کے علاقے حمزہ رشکہ کی رہائشی 5 سالہ بچی کی لاش گھر سے تھوڑے فاصلے پر قائم مرغیوں کے ویران فارم سے ملی، بچی ایک روز سے گھر سے لاپتہ تھی جسے زیادتی کے بعد قتل کیاگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.