Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور، حیات آباد میں اے این پی کی صوبائی راہنما نجمہ حنیف کو گھر کے اندر قتل کردیا گیا

0 133

پشاور، حیات آباد میں اے این پی کی صوبائی راہنما نجمہ حنیف کو گھر کے اندر قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خودکش حملہ میں شہید ہونے والے پارٹی راہنما حنیف جدون کی بیوہ اور عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی راہنما نجمہ حنیف کو نامعلوم شخص نے حیات آباد میں ان کے گھر میں گھس کر قتل کر دیا۔ حملہآور نے گھر میں گھستے ہی فائرنگ کردی۔ فائرنگ میں گھر کے دیگر افراد محفوظ رہے، نجمہ حنیف کو شدید زخمی حالت میں  فوری طور پر حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان، صوبائی صدر سنیٹر افراسیاب خٹک اور دیگر صوبائی قیادت نے نجمہ حنیف کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.