Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ گیا

جہاں پورے ملک میں کوروناوائرس کے 9 ہزار سے بھی کم فعال کیسز ہیں اور گزشتہ 25 روز سے اوسطا ایک درجن سے بھی کم اموات رپورٹ کی گئی ہیں، وہیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ سیاحتی مقامات سے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) کی خلاف ورزی کے سبب مہلک وائرس کے دوبارہ وجود میں آنے کا امکان ہے۔

این سی او سی نے دعوٰی کیا ہے کہ ملک بھر میں صرف 8 ہزار 987 فعال کوویڈ 19 کے کیسز ہیں، مزید یہ کہ کورونا مریضوں کے لیے وقف کردہ ایک ہزار 920 وینٹیلیٹرز میں سے صرف 113 استعمال ہو رہے ہیں اور آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں وینٹیلیٹر پر کوئی مریض نہیں ہے۔ روزانہ ٹیسٹ کیے گئے نمونوں میں مثبت تجزربے کی شرح میں بھی تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔

دریں اثنا این سی او سی نے سیاحتی مقامات پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور صوبوں سے مزید مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کرنے پر توجہ دینے کی تاکید کی ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی اجلاس میں بتایا گیا کہ سیاحتی مقامات پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کے سبب وائرس کے دوبارہ پھیلنے کے امکانات موجود ہیں۔

این سی او سی نے صوبوں پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ لوگ ماسک پہنیں اور سماجی دوری کو برقرار رکھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.