Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

گورنمنٹ کیپٹن اشفاق شہید ڈگری کالج ٹانک زبوں حالی کاشکار

کالج طلباء میتھس, کمیسٹری اور بیالوجی کے پروفیسرز سے محروم

0 252

اسلام آباد(ویب ڈیسک) گورنمنٹ کیپٹن اشفاق شہید ڈگری کالج ٹانک زبوں حالی کاشکار،کالج تمام اہم مضامین میتھس, کمیسٹری اور بیالوجی کے پروفیسرز سے محروم ہے جسکی وجہ سے طلباء ان سبجیکٹس کیلئے مہنگے داموں ٹیوشن لینے پر مجبور ہیں. کالج ہذا میں دو ٹیوب ویلوں کی موجودگی کے باوجود پانی کے کمی کامسئلہ جوں کا توں ہے کیونکہ دونوں ٹیوب ویل نان فنکشنل ہیں جسکی وجہ سے طلباء شدید مشکلات سے دوچار ہیں.کالج کینٹین کی بلڈنگ تک موجودنہیں ہے اور ہاسٹل کی سہولت بھی طلباء کو میسر نہیں ہے جسکی وجہ سے طلباء باہر مہنگے داموں کرایے پر کمرے لینے پر مجبورہیں اور کالج کے زیر استعمال دونوں بسیں عرصہ دراز سے خراب ہونے کی وجہ سےناقابل استعمال ہیں اور کباڑکا منظر پیش کر رہے ہیں جو کہ موجودہ صوبائی حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ طلباء نے اس بارے اخبار خیبر کو بتایا کہ وزیر اعلی اور وزیر تعلیم اس کا نوٹس لے کر ان مسائل کا جلد حل نکالے تاکہ ہماری پڑھائی مزید متاثر نہ ہو ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.