Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جنوبی وزیرستان:عالمی ریکارڈ یافتہ کھلاڑی عرفان محسودایک اور ریکارڈ اپنے نام کر گئے

عرفان محسود نے عراق کے کھلاڑی جرجیس رشید کا ریکارڈ توڑا

0 217

اسلام آباد(ویب ڈیسک)عالمی ریکارڈ یافتہ عرفان محسود ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر گئے ۔جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود نے عراق کے کھلاڑی جرجیس رشید کا ریکارڈ توڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق عرفان محسود نے ہاتھوں کے دو انگلیوں پر 60 پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 49 پش آپس کئے۔اس سے پہلے 44 پش آپس کا ریکارڈ عراق کے کھلاڑی جرجیس رشید کے پاس تھا۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے باقاعدہ ای میل کے ذریعہ ریکارڈ کی تصدیق کردی ہے۔واضح رہے کہعرفان محسود کا مجموعی طور یہ 34واں عالمی ریکارڈ ہے۔عرفان محسود نے اخبارخیبر کو بتایا کہ 50 ریکارڈ بنانا ان کا ہدف ہے ملک اور قوم کے لئے مزید کامیابیاں سمیٹنا چاہتا ہوں۔حکومت اگر سپورٹ کرے تو وزیرستان سے مزید ٹیلنٹ پروموٹ کرونگا۔عرفان محسود ڈیرہ اسماعیل خان میں نجی سکول میں اپنی اکیڈمی چلا رہے ہیں۔

 

 

جنوبی وزیرستان:عالمی ریکارڈ یافتہ کھلاڑی عرفان محسودایک اور ریکارڈ اپنے نام کر گئے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.