Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور: بی آرٹی بسوں کی خریداری میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پشاور کے میگا پراجیکٹ بس رپیڈ ٹرانزٹ کیلئے بسوں کی خریداری میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے،آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی اپڈیٹ رپورٹ میں بسوں کی خریداری میں مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اربوں روپے کی 51بسیں منصوبہ مکمل ہونے سے 2 سال قبل خریدی گئیں ،بسوں میں باربارآگ لگنے کے باعث صرف ایک ماہ بعد ہی سروس معطل کر دی گئی ہے، قبل از وقت خریداری سے بسوں کی بیٹریاں متاثر ہوئی،رپورٹ کے مطابق 79لاکھ 32ہزار 30 ڈالرز مالیت کی بسیں ٹرمینل تیار نہ ہونے کی وجہ سے نا مناسب جگہوں پر کھڑی کی گئی تھیں۔  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 51بسوں میں سے 9 کی حالت بھی خراب پائی گئی،آڈیٹرجنرل نے رپورٹ میں ذمہ داروں کے تعین اور انکے خلاف کاروائی کیلئے مکمل انکوائری کی سفارش کردی ہے۔

دریں اثناء بی آر ٹی ترجمان نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں قائم بی آر ٹی بس سروس پرانے اور بوسیدہ ٹرانسپورٹ کے نظام کو تبدیل کرنے کے حوالے سے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ بس کمپنی کی سفارش اور مسافروں کی حفاظت اور وسیع تر مفاد میں بی آر ٹی بس سروس کو عارضی طور پر معطل کیا گیا جس پر بس بنانے والی کمپنی کے ماہرین تمام بسوں کو ازسر نو چیک کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.