Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سوات میں 13 سالہ لڑکا جنسی زیادتی کے بعد قتل

سوات میں 13 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق سوات کے علاقے مدین میں 13 سال کے لڑکے سے زیادتی اور قتل کا واقعہ پیش آیا جس کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی جس نے بچے سے زیادتی کے بعد اس کے چیخنے چلانے پر بچے کا گلہ دبا دیا۔پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے اور واقعے میں مزید ملزمان کے ملوث ہونے کے شعبے پر بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے خیبرپختونخوا میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز مردان میں بھی ایک سات سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.