Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ وفدکے ہمراہ پاکستان آئے ہیں جس میں افغان مفاہمتی کونسل کے اہم ارکان شامل ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کاکہنا ہےکہ ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گے۔ ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ وفد کے ہمراہ چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد میں خطاب بھی کریں گے، عبد اللہ عبداللہ کے دورے میں افغان امن عمل کے تناظر میں بات ہوگی اور دو طرفہ تعلقات اور عوامی سطح پر روابط مستحکم بنانے کا موقع ملے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن ممکن ہے، وہاں سے غیر ملکی افواج کا عجلت میں انخلا غیردانش مندانہ ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.