Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آرمینیا نگورنو کاراباخ کے متنازع علاقے پر آذربائیجان کے ساتھ جاری جھڑپوں میں سیز فائر پر رضا مند

یریوان: آرمینیا نے نگورنو کاراباخ کے متنازع علاقے پر آذربائیجان کے ساتھ جاری جھڑپوں میں سیز فائر پر رضا مندی ظاہر کردی۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق آرمینیا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں نگورنو کاراباخ میں سیز فائر کرنے پر رضا مندی ظاہر کی گئی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمینیا آرگنائزیشن فار سیکیورٹی اینڈ کوپریشن اِن یورپ (او ایس سی ای) کے ساتھ کاراباخ پر دوبارہ سے سیز فائر کرنے پر تیار ہے۔

وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ نگورنو کاراباخ کے خلاف جارحیت جاری رہی تو اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکا، فرانس، روس، آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان کاراباخ کے معاملے پر تنازع کے حل کیلئے 1992 میں بننے والی او ایس سی ای کے شریک سربراہ ہیں، ان ممالک نے فوری طور پر آرمینیا اور آذربائیجان سے سیز فائر کا مطالبہ کیا تھا۔

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورنو کاراباخ کے معاملے پر اتوار سے جاری جھڑپوں میں آرمینیا کے مزید 54 فوجی ہلاک ہوگئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 158 تک جا پہنچی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.