Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

موٹروے زیادتی کیس: مرکزی ملزم عابد پانچویں بار پولیس کو جُل دے گیا

لاہور: موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی ایک مرتبہ پھر پولیس کو چکما دے کر فرار ہو گیا۔ موٹروے زیادتی کیس کو 25 روز گزرنے کے باوجود بھی پولیس مرکزی ملزم عابد ملہی کو گرفتار نہیں کر سکی ہے اور پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کی بجائے تبادلوں میں پڑگئی جب کہ 10 روز سے تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس تک نہیں ہوسکا ہے۔ پولیس نے عابد کی گرفتاری کے لیے پھر ننکانہ صاحب میں چھاپہ مارا جہاں ملزم اپنی سالی سے ملنے آیا تھا لیکن خاتون نے محلے داروں کی مدد سے پولیس کواطلاع کی۔پولیس کے پہنچنے پر ملزم عابد اہلکاروں کو دیکھتے ہی قبرستان کے راستے فرار ہوا۔

اس سے قبل بھی پولیس اور عابد ملہی کا چار مرتبہ آمنا سامنا ہو چکا ہے لیکن پولیس انتہائی قریب ہونے کے باوجود ملزم کو نہ پکڑ سکی۔ 9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.