Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغانستان: گورنر لغمان کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 افراد جاں بحق

افغان صوبے لغمان میں گورنر رحمت اللہ یارمل کے قافلے پر خود کش حملے میں 8 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔ترجمان گورنر لغمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خودکش دھماکے میں گورنر رحمت اللہ یار مل محفوظ رہے تاہم ان کے 4 محافظ اور 4 شہری جاں بحق ہوئے۔

ترجمان اسد اللہ دولت زئی نے بتایا کہ گورنر لغمان پر حملہ اس وقت کیا گیا جو وہ اپنے گیسٹ ہاؤس سے دفتر کی طرف جا رہے تھے۔افغان حکام کا بتانا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں گورنر لغمان کے 2 محافظ اور 28 شہری شامل ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی افغان صوبے ننگر ہار میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں 15 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.