Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ڈھائی سالہ زینب کے والد کا ملزم کو سرِعام پھانسی دینے کا مطالبہ

بیٹی سے زیادتی اور قتل روگ بن گیا ہے۔

چارسدہ : زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ڈھائی سالہ زینب کے والد نے سفاک ملزم کو گرفتار کرکے سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا اور کہا بیٹی سے زیادتی اور قتل روگ بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں ڈھائی سالہ بچی زینب سے جنسی زیادتی اور بہیمانہ قتل کے درج مقدمے میں اغواء کے ساتھ قتل کا مقدمہ بھی شامل کرلیا گیا ، ڈی پی او کا کہنا ہے کہ قتل اور زیادتی کا ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوا تاہم کچھ مشتبہ افراد کو ہراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کارروائی کو فی الحال راز میں رکھا جا رہا ہے۔

ڈی ایچ کیو اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر نے بچی سے زیادتی کی تصدیق کردی ہے ، والد زینب کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سےکوئی دشمنی نہیں ، بیٹی سےزیادتی اور قتل روگ بن گیا ہے۔ یاد رہے چارسدہ میں  ڈھائی سال کی بچی کو زیادتی کے بعد بے رحمی سے قتل کردیا گیا، میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی سے اٹھارہ گھنٹے پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا  جبکہ بچی کا پیٹ اور سینہ چیرا گیا۔

معصوم بچی گزشتہ روز چارسدہ سے اغوا ہوگئی تھی،جس کے بعد اس کی لاش پشاور میں کھیتوں سے برآمد ہوئی، قتل کی وجہ جاننے کے لیے بچی کا چار مرتبہ پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.