Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر نے بچوں کو سزا دے دی؟

صرف اسکول کو سیل کیا گیا ہے کسی بچے کو سزا نہیں دی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر

کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر پشاور میں ایک نجی اسکول کو سیل کر دیا گیا جب کہ بچوں کو ایک گھنٹے تک دھوپ میں کھڑا رکھنے کی سزا بھی دی گئی۔ پشاور کے پوش علاقے حیات آباد کے ایک نجی اسکول کو کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ نے سیل کیا جب کہ بچوں کے کندھوں پر ان کے بستے رکھ کر ایک گھنٹے تک دھوپ میں کھڑا بھی رکھا گیا۔ اس معاملے پر اسکول ٹیچر اور اسسٹنٹ کمشنر کے مابین تکرار بھی ہوئی۔ اسکول ٹیچر کا کہنا تھا کہ بچوں کو دھوپ میں کھڑا کرنا غیر انسانی رویہ ہے۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر کا مؤقف ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر صرف اسکول کو سیل کیا گیا ہے کسی بچے کو سزا نہیں دی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.