Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغان فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ، 15 افراد جاں بحق

افغان فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔ افغان خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے ضلع نوا میں فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر کمانڈوز کو اتارنے کے بعد زخمیوں کو لے جا رہے تھے، حادثے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے۔ ہلمند صوبے کے ترجمان عمر زوک نے حادثے کی تصدیق کی تاہم مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.