Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے گندم اور چینی کے بحران کی اصل وجہ حکومت کو قرار دے دیا

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہےکہ گندم اور چینی کے بحران کی اصل وجہ حکومت کی اپنی غلطیاں بھی ہیں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  وفاقی ادارہ شماریات نے حکومت کو غلط اعدادوشمار دےکرکہاکہ گندم اور چینی کی پیداوار ہماری ضرورت سے زیادہ ہے لہٰذا اسے برآمد کر دیا جائے۔

وفاقی وزیرکے مطابق حکومت نے برآمد تو کر دی لیکن اب ہمیں گندم اور چینی کی قلت کا سامنا ہے، ڈیٹاکی غلطی کی وجہ سےگندم اورچینی کی برآمدات کافیصلہ کیاگیا۔  انہوں نےکہاکہ گندم اور چینی کے بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے، عمران خان سے زیادہ مہنگائی پرکسی کوتشویش نہیں ہے، وزیراعظم کوسخت احتساب کاعمل شروع کرنا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.