Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بھارت سالانہ 5سو ملین ڈالر بلوچستان میں دہشت گردی کے لئے خرچ کررہا ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو

مکران ڈویژن میں دہشت گردی کی زیادہ کارروائیاں سی پیک کو ناکام کرنے کی کوشش ہے

کوئٹہ: ( جابر شاہ سے) کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تربت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 7 ایف سی اہلکار اور 7 سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں۔اس واقع کی ذمہ داری براس نامی دہشتگرد تنظیم نے قبول کی ہے۔ گزشتہ روز کے اس واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز
دہشتگردوں کے تعاقب میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے سالانہ 5سو ملین ڈالر خرچ کر رہا ہے اس لیے دہشتگرد دوبارہ۔منظم ہوریے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 2 سال سے دہشتگردی کے واقعات میں
کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک ہی دشمن ہے ایک ہی ماسٹر مائنڈ ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 7 سو کلو میٹر طویل سرحد لگتی ہے اس لیے ایک ساتھ آپریشن نہیں ہوسکتا دہشتگرد جہاں بھی کوئی کارروائی کرینگے فورسز وہیں آپریشن کریں گی۔ اگرچہ گزشتہ دو سال میں صوبے میں
دہشتگردی میں کمی آئی ہے لیکن ہم اسے مکمل دہشتگری سے پاک قرار نہیں دے سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی فورسز پر فخر ہے کہ ہمارے دشمن ملک کی کوششوں کے باوجود ہماری فورسز نے دہشتگردیکو کنٹرول کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکران ڈویژن میں دہشت گردی کی زیادہ کارروائیاں سی پیک کو ناکام کرنے کی کوشش ہےصوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء النگو نے کہا کہ کئی بار افغانستان کے ساتھ سرحد پار دہشتگردی بارے بات کی لیکن کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.