Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مطالبات کے حل کی یقین دہانی پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا ختم

احتجاج وزیر ملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان سے مذاکرات, مطالبات کے حل کی یقین دہانی پر ختم ہوا

0 193

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک میں 14 اکتوبر سے جاری احتجاج کے بعد ملک بھر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے 3 ماہ میں بنیادی سروس اسٹرکچر اور یکساں تنخواہوں کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد کے ڈی چوک میں جاری لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج وزیر ملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان سے مذاکرات, مطالبات کے حل کی یقین دہانی پر ختم ہو گیا۔ وزیر مملکت علی محمد خان کی جانب سے مذاکرات کے منٹس کے مطابق ملک بھر میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی یکساں تنخواہوں کا معاملہ سی سی آئی کو بھجوایا جائے گا۔

علی محمد خان کے مطابق پینشن اور گریحویٹی کا معاملہ وزیر اعلیٰ پنجاب سیکرٹریٹ کی جانب سے قائم کمیٹی کو بھجوایا جائے گا جب کہ حکومت ہیلتھ مہم کے دوران ملازمین کی سیکورٹی کے لیے تمام آئی جیز کو خط لکھے گی۔

وزیر مملکت نے یقین دہانی کرائی کہ پنجاب حکومت 3 ماہ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے سروس اسٹرکچر کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی جب کہ سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وزیر اعظم کی جانب سے قائم کمیٹی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا معاملہ بھی دیکھے گی۔

علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخوا سے بھی کہا جائے گا کہ وہ ان مسائل کے حل کے لیے لیڈی ہیلتھ ورکرز سے ملاقات کریں۔

خیال رہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز تنخواہوں میں اضافے، مستقل ملازمت اور انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی فراہم کرنے کے مطالبے پر اسلام آباد میں دھرنا دے رہی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.